الکفیل نرسری گروپ کی جانب سے عید میلاد الصادقین (عليهما أفضل الصلاة والسلام) کی پرمناسبت پر جشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نرسری گروپ کی جانب سے عید میلاد الصادقین پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے نواسے امام جعفر الصادق (ع) کی پرمناسبت پر ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، حرم مقدس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، خادمین اور اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الکفیل نرسری گروپ کے سید محمد حربی نے کہا کہ "یہ تقریب عید میلاد الصادقین پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے نواسے امام جعفر الصادق (ع) کو منانے کے لئے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا حصہ تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جشن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد خوشی اور مسرت سے بھرے ماحول میں مولد الصادقین کی مناسبت سے خوبصورت قصیدے اور نظمیں پڑھی گئیں۔"

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام شعبہ جات اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے ان بابرکت ایام کو مناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: