گرین بیلٹ پروجیکٹ کربلا کی جانب سے عید میلاد الصادقین کو منانے کے لئے جشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک جنوبی گرین بیلٹ پروجیکٹ کربلا کی جانب سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام صادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس پراجیکٹ کے سربراہ ناصر حسین مطیب نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے عید میلاد الصادقین پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے نواسے امام جعفر الصادق (ع) کی پرمسرت مناسبت پر جنوبی گرین بیلٹ پروجیکٹ کربلا کے سبزہ زار میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جشن میں کربلا کے شہریوں، فیملیز اور وزیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوشی اور جشن کے اس ماحول میں نامور شعراء اور رادود حضرات نے اشعار اور قصیدے پڑھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: