قرآن کمپلیکس کی جانب سے مشروع المحافل القرآنية المتنقلة کے ضمن میں الہندیہ میں پہلی قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے مشروع المحافل القرآنية المتنقلة کے ضمن میں کربلا کے نواحی علاقے الہندیہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ مشروع المحافل القرآنية المتنقلة کے ضمن میں منعقد کی جانے والی یہ پہلی قرآنی محفل ہے۔

اس قرآنی منصوبے کے تحت قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/ الہندیہ برانچ کے زیر اہتمام گھروں، مساجد اور حسینیات میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات و ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

مشروع المحافل القرآنية المتنقلة کے ضمن میں منعقد کی جانے والی اس پہلی قرآنی محفل کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ/ الہندیہ برانچ کے ایک طالب علم قاری حیدر علی کی تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ/ الہندیہ برانچ کے سربراہ سید حامد المربی نے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔ انہوں نے معاشرے میں قرآنی، فقہی اور عقائدی پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے ایسے قرآنی فورمز اور قرآنی شاموں کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس فورم میں رادود حسینی علی الانبار کی خصوصی شرکت بھی دیکھی گئی، انھوں نے اہل بیت علیہم السلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت قصیدے پڑھے۔ اس کے بعد نامور شاعر سید مصطفی الموسوی نے اہل بیت علیہم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا اختتام مشروع الحفظ البرعم کے طالب علم محمد مرتضیٰ حسن کی شرکت کے ساتھ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: