آیت اللہ سید سیستانی (دام ظلہ) کی جنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہونے والے عسکری اہلکاروں سے ملاقات

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) نے آج پہلے پہر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے زخمی ہو کر مستقل طور پر معذور ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ سید سیستانی (دام ظلہ) نے اپنے اُن کے بہادر بیٹوں کے ایک گروپ ملاقات کی کہ جو داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور پھر اسی سبب مستقل معذوری کا شکار ہو گئے۔

جناب سید نے ان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالی انھیں اپنے ملک، اپنے لوگوں اور ان کے مقدسات کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے بدلے میں دنیا میں خیر و برکت اور آخرت میں زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب سے نوازے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: