مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں ہر جمعۃ المبارک کی صبح کو خصوصی طور پر دعائے ندبہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں ہر جمعۃ المبارک کی صبح کو خصوصی طور پر دعائے ندبہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

ہر جمعۃ المبارک کی صبح کو دعائے ندبہ پڑھنے کے لئے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں زائرین و مومنین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے اور وہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی روحانی اور ایمانی فضاؤں میں خدا کے حضور عبادات ومناجات کرتے ہیں۔

اس موقع پر مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی جانب سے مومنین اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ مادی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں اور مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کا عملہ اس عبادتی تقریب کے لیے دعاؤں کی کتابیں فراہم کرنے، عبادت کے لیے جگہ مختص کرنے، مقام مقدس کو معطر کرنے اور نماز کی ادائیگی اور دعائے ندبہ کی تلاوت کے لئے بہترین خطیب کا انتظام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: