میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے قرآن علمی کمپلیکس کے تعاون سے واسط گورنریٹ کے وفد کے لئے خبروں کی رپورٹنگ کے فن پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے قرآن علمی کمپلیکس کے تعاون سے واسط گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے قرآن ایسوسی ایشن کے وفد کے لئے خبروں کی رپورٹنگ کے فن پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

یہ ورکشاپ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

قرآنی پروجیکٹس یونٹ کے انچارج قاری محمد رضا الزبیدی نے کہا، "مرکز نے واسط گورنریٹ میں قرآنی اداروں کے عملے کی مہارتوں کو فروغ دینے اور ان کو بہتر بنانے کے لیے اپنا میڈیا کورس شروع کیا ہے۔ یہ کورس حرم مقدس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا ٹریننگ سینٹر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "کورس میں متعدد نظریاتی اور عملی ترقیاتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں صحافتی ایڈیٹنگ کے فن پر ایک ورکشاپ، فوٹو گرافی کی بنیادی باتوں پر ایک ورکشاپ، میڈیا پرغلط معلومات سے متعلق ایک ورکشاپ، اور ثقافتی شناخت پر ایک ورکشاپ شامل ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: