روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے مرکزی پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی نویں مہینے کے چوتھے ہفتے کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔
یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے زیر ااہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں مذہبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی ورکشاپس، مختلف مقابلوں کا انعقاد اور مقامات مقدسہ کے منصوبوں کے دورے شامل تھے۔
ہر ہفتے مختلف شعبہ جات کے 80 ممبران پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور اس پروگرام کا ہدف روضہ مبارک سے منسلک ا تمام عملے کو آئندہ ہفتہ وار پروگراموں میں شریک کرنا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ممبران کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنا، تعلقات کو بڑھانا اور ان کی فکری اور ثقافتی سطح کو بلند کرنے کے علاوہ حرم مقدس کی علمی، طبی، زرعی، تعلیمی اور خدماتی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا ہے۔
پروگرام کا اختتام ہفتہ کے آخر میں ایک ثقافتی مقابلے کے ساتھ ہوا، جس میں شرکاء کو مختلف سوالات کے جوابات دینے کے لیے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
اختتامی سرگرمیوں میں امام علی علیہ السلام کی نہج البلاغہ کے مندرجات پر ایک لیکچر، عصری شکوک و شبہات پر ایک تربیتی ورکشاپ اور انتظامی ترقیاتی اکیڈمی میں ایک تعارفی ورکشاپ شامل تھی۔