عید غدیر کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور عمار بن یاسر لائبریری کی طرف سےہونے والے علمی مقابلے کے نتائج کا اعلان


بغداد ڈویژن میں عمار بن یاسر لائبریری نے غدیر کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے ایک علمی مقابلے کا انعقاد کروایا کہ جس میں سوالوں پر مشتمل 5000 کوپنز تقسیم کیے گئے اور مختلف مقررہ مراکز میں ان سوالات کے جوابات کی کاپیوں کو وصول کیا گیا۔
جن افراد نے اپنی جوابات کی کاپیاں مقررہ مراکز میں جمع کروائیں ان میں سے 279 افراد نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ ان 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو معین شدہ انعامات دینے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔
نتائج کے اعلان اور قرعہ اندازی کے لیے20 اکتوبر 2014 کو بغداد میں واقع عمار بن یاسر لائبریری میں ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس کی سربراہی کے فرائض روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے انجام دیے۔ اس تقریب میں بغداد سے تعلق رکھنے والی بہت سی نامور علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

جن خوش نصیبوں کے اس قرعہ اندازی میں نام نکلے ان کے نام اور انعامات درج ذیل ہیں:
عمرہ کا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب
1- محمد أمير جبر.
2- علي طاهر حمود.
حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب
3- ياسمين جميل علوان.
4- لميعة لطيف عباس.
5- شاكر كامل عبيد رسن.
6- فاضل هليل حسن.
7- إسراء سعيد جواد.
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے شائع ہونے والی کتابوں کا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب
8- هدية عباس سيد.
9- طالب كاظم.
10- مظفر فلاح حسن.
11- منتظر بدر ذهب.
12- علي جمعة راضي.
13- يقين أحمد عباس.
14- آمنة عماد نعمة.
15- فاطمة عبدالحسين جبر.
مختلف الیکٹرانک اشیا کا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب
16- مفيد مثنى عبدالحسن.
17- غسان عدنان خلف.
18- صلاح أحمد مهدي.
19- حسين عباس محمد.
20- ثائر قاسم سيد.
21- حبيب جمعه راضي.
22- مهدي شامخ سلمان.
23- حسين أمير جبر.
24- جوليت محمد كاظم.
25- أزهار حسين عباس.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: