وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کو حفظ کرنے کے لیے متعدد قرآنی کورسزکا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ/مناذرة برانچ نے قرآن کریم کو حفظ کرنے اور اس کے احکام کو سیکھنے کے لیے متعدد قرآنی کورسزکا آغاز کیا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ/مناذرة برانچ کی ڈائریکٹر سیدہ سناء عبدالجبار نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ نے مختلف عمر کی خواتین کے لئے قرآن پاک کو حفظ کرنے اور اس کے احکام کو سیکھنے کے لیے قرآنی کورسز کا آغاز کیا ہے اور ان کورسز میں خواتین کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا، "مناذرة برانچ نے اپنی علاقائی مراکز کے ذریعے المشخاب، المرشدہ اور المحاجیر الغربیہ کے علاقوں حفظ قرآن کورسز کی طالبات کا استقبال کیا ہے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ/مناذرة برانچ اپنے قرآنی منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے اہم ترین طبقے میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے."
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: