روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن پاک کا پہلا حصہ حفظ کرنے والی طالبات کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے یہ ٹیسٹ قرآن پاک کا پہلا حصہ حفظ کرنے والی 16 طالبات کے لئے منعقد کیا گیا تھا اور ٹیسٹ کے دوران طالبات سے قرآن پاک کے پہلے پارے کے متعدد حصوں سے تلاوت سنی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے حفظ قرآن کے اس اہم مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خصوصی انعامات سے نوازا اور انتظامیہ نے قرآن پاک حفظ کرنے کے لیے طالبات کی محنت اور لگن پر فخر کا اظہار کیا۔
ادارے کی انتظامیہ نے قرآن پاک کے مطالعہ اور حفظ کرنے میں محنت اور لگن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بقیہ حصوں کو کامیابی کے ساتھ حفظ کرنے کے لئے مزید محنت کریں۔