یہ نمائش روضہ مبارک امام حسین (ع) کے شعبہ اطفال کی دیکھ بھال اور ترقی کی جانب سے صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقد کی گئی تھی، جو 01 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک جاری رہی۔
اس نمائش میں شعبہ فکرو ثقافت کی ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتیں پیش کی گئیں اور چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن نے اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خصوصی پویلین قائم کیا تھا اور پویلین کے ذریعے بچوں کی ثقافت اور پرورش سے متعلق ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ درجنوں تعلیمی اور ثقافتی اشاعتیں پیش کی گئیں تھیں۔
ڈویژن کے پویلین میں مختلف قسم کی منتخب اشاعتیں شامل تھیں، ان مطبوعات میں سب سے اہم الریاحین میگزین تھا۔ الریاحین ایک متنوع رسالہ ہے جو (5-10) سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے اور بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کرنا ہے۔
اس کے علاوہ (حیدرہ میگزین) جو (11-17) سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیےہے، کے منتخب شماروں کے علاوہ بچوں کےکے لئے دیگرتعلیمی وادبی اشاعتیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں، جو بچوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے ان میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے اور شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پویلین میں وزیٹرز کی بڑی تعداد میں آمد کا مشاہدہ کیا گیا اور وزیٹرز کی جانب سے ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔





