شعبہ معارف اسلامی و انسانی کا بک سینٹر سارا سال وزیٹرز کی کیثر تعداد کی آمد کا مشاہدہ کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کا بک سینٹر سارا سال وزیٹرز کی کیثر تعداد کی آمد کا مشاہدہ کرتا ہے۔
یہ بک سینٹر مذکورہ بالا شعبہ کی جانب سے حرم مطہر کے باب صاحب زمان علیہ السلام کی جانب بین الحرمین میں واقع ہے۔ اس بک سینٹر کے قیام کا بنیادی مقصد اسلامی ثقافت و تعلیمات کا فروغ ہے۔

اس بک سینٹر سے منسلک شیخ طاہر الغانمي نے کہا، "یہاں حرم مقدس اور الکفیل پریس کی طرف سے چھپی ہوئی بہت سی قیمتی مطبوعات اور کتابیں رکھی گئی ہیں، جو ثقافتی اور علمی اعتبار سے اپنے تنوع اور جامعیت کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ متنوع موضوعات پر مشتمل یہ مطبوعات اور کتابیں رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاکہ زائرین کو ان سے فائدہ اٹھانے اور حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ بک سینٹر دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور علم اور ثقافت کی اہمیت اور قدر کو اجاگر کرتا ہے۔ یہاں بچوں کے لیے عربی اور انگریزی زبان میں کتابیں اور میگزینز بھی موجود ہیں جن کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کی جا سکے۔ "

انہوں نے کہا، "یہاں موجود کتابیں اپنے کاغذ، بائنڈنگ اور پرنٹنگ کے لحاظ سے اعلی معیار کی ہیں اور قارئین کے لئے اطمینان اور خوشی کا باعث ہیں۔ یہ بک سینٹر ہماری تمام اشاعتوں کے لئے ایک مرکزی دریچہ ہے اور اس بک شاپ کے قیام کا مقصد مالی فوائد کا حصول نہیں ہے بلکہ علم و آگہی اور اسلامی ثقافت و تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: