عالمی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے آنے والے خاندانوں کی روضہ مبارک حصرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی شادیاں...


عراق کے متعدد شہروں میں عالمی دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں اور قبضہ کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر کئی ماہ سے محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں اس وقت ان متاثرین کی بہت بڑی تعداد کربلا اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں رہ رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے پہلے روز سے ہی ان متاثرین کی دیکھ بھال اور انھیں ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس وقت روضہ مبارک پچیس ہزار (25000) سے زیادہ متاثرین کو مکمل طور پر ضرویارت زندگی فراہم کر رہا ہے۔
روضہ مبارک ہر ممکن طریقہ سے متاثرین کو خوشیاں فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس سلسلہ میں روضہ مبارک نے نوجوان پناہ گزینوں کی شادیوں کی تقریبات اور شادی کی رسم کے لیے درکار تمام سامان فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی اپنے کاندھوں پہ لے رکھی ہے فرنیچر، کپڑے سے لے کر ہوٹلوں کی پکنک تک تمام کام روضہ مبارک کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کرتی ہے۔



قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: