روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی روضہ مبارک حضرت زینب(ع) اور روضہ مبارک مبارک جناب رقیہ(ع) کے اداری سربراہان سے ملاقات

دمشق میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے متولی انجینیئر مازن هاني مرتضى اور روضہ مبارک مبارک جناب رقیہ(ع) کے متولی انجینیئر أحمد نبيل الأشقر سے ملاقات کی اور زائرین کی خدمت اور دونوں مقدس روضوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ تعاون کے فریم ورک کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ الحاج جواد حسناوی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ علامہ سید احمد صافی کی ہدایات کے مطابق ہم نے پہلے ضریح مبارک حضرت زینب(ع) کی ایک جامع صفائی اور مینٹینس کا کام مکمل کیا کہ جسے بنانے اور پچھلے سال یہاں نصب کرنے کا شرف جناب زینب(ع) کے کفیل کے خدام نے حاصل کیا۔

حسناوی نے مزید بتایا کہ ان کاموں کو مکمل کرنے کے بعد ہمارے وفد نے روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے متولی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون اور مشترکہ منصوبوں کو بڑھانے کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا کہ جس کا مقصد زائرین بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انجینئر مازن ہانی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

جبکہ روضہ مبارک جناب رقیہ(ع) کے متولی انجنیئر احمد نبیل سے ملاقات کے دوارن بھی دوطرفہ تعارن کے بہت سے امور پر تبادہلہ خیال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: