روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے بلند معیار اور اعلیٰ کارکردگی کےحامل ہیں، جو ملک کے معاشی نظام کو ترقی دینے میں معاون ہیں

نیشنل کوالٹی ٹیم کے سربراہ سید یعقوب یوسف حسن نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں، جو ملک میں اقتصادی نظام کو ترقی دینے میں معاون ہیں۔

سید یعقوب یوسف نے کہا کہ "نیشنل کوالٹی ٹیم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد تعلیمی، صنعتی اور زرعی منصوبوں کا دورہ کیا اور ان منصوبوں اور یہاں ہونے والے کام سے آگاہی کے بعد ایک بہت ہی مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔ یہ منصوبے بلند معیار اور اعلیٰ کارکردگی کےحامل ہیں، جو ملک کے معاشی نظام کو ترقی دینے میں معاون ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف منصوبے عراق میں قومی معیشت کو سہارا دینے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے، مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو مختلف اشیا اور خدمات سے پورا کرنے میں معاون ہیں، اور یہ غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ۔"

انہوں نے مزید کہا، "قومی معیار کی ٹیم عراق کی مختلف وزارتوں، اتھارٹیز اور گورنریٹس میں بہت سے محکموں کی نمائندگی کرتی ہے، اور یہ ایک پائیدار حکمت عملی کے ساتھ کام کرتی ہے اور ریاستی اداروں کو ترقی دینے اور ان میں کام کی کارکردگی اور معیار کو بلند کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: