شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین دعاءِ ندبہ کی محفل کے انعقاد کو جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین ہر جمعہ کے دن دعاءِ ندبہ کی محفل کے انعقاد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک کے سرداب امام حسین(ع) میں منعقدہ اس محفل کے ضمن میں ایک درس کا بھی اہتمام کیا گیا کہ جس میں اہل بیت(ع) سے مروی روایات کے مطابق امام زمانہ(ع) کے ظہور کی حتمی علامات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

اس درس میں دعاء ندبہ میں مذکور امام مہدی(ع) کے قاتلانِ امام حسین(ع) سے بدلہ لینے میں کردار کو بھی بیان کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: