روضہ مبارک حضرت عباس (ع ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران، کئی شعبہ جات کے سربراہوں اورالعمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے کئی ممبران کی موجودگی میں شعبہ ترجمہ کے سربراہ، ڈاکٹر حیدر الاسدی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
شعبہ ترجمہ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الاسدی نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع ) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازنا ان کے لئے باعثِ فخر ہے جو ہمیں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے حوصلہ و عزم دیتا ہے۔"
انہوں نے کہا،"وہ کتاب جس نے وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے انگریزی میں بہترین مصنف کے لیے منعقدہ مقابلے (عراقی پرچم کا دن) میں پہلی پوزیشن حاصل کی، محکمہ ترجمہ کی طرف سے تیار کی گئی اکیسویں کتاب ہے۔"