حرم مقدس کے متعدد شعبہ جات کمپلیکس کے قیام میں تعاون کر رہے ہیں، جن میں الکفیل نرسری گروپ کے علاوہ دیکھ بھال، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبہ جات شامل ہیں۔
الکفیل نرسری گروپ کے سربراہ سید محمد حربی نے کہا، "روضہ مبارک کے متولی شرعی اور سیکرٹری جنرل کی رہنمائی میں ہمارے عملے نے الواحۃ کمپلیکس میں فیملی ریسٹ ہومز میں کھجور کے درخت لگانا شروع کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، " یہاں کھجور کے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ باغات اور باغیچوں میں گلاب، موسمی پھولوں اور پودوں کے علاوہ دوسرے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔"
الواحة کمپلیکس کے سائٹ انجینئرسیدعلی بدری نے کہا، "یہ منصوبہ 63 دونم پر مشتمل رقبے پر بنایا جا رہا ہے، اور اس پر ابتدائی کام میں سائٹ کے کام کو بڑھانا، مرکزی سڑکوں اور اس سے منسلک گلیوں کی نقشہ سازی کرنا شامل ہے۔ "
انہوں نے کہ، "کمپلیکس میں ایک مسجد، ایک شاپنگ سینٹر اور آرام کے لیے خصوصی جگہیں ہیں۔"