روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین سمر کورس کے بارہویں سیشن کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نجف اشرف میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز قرآن مجید کی آیات مبارکہ کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد شہدائے عراق کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔ پھر قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قائم مقام رکن ڈاکٹرعباس الدادا الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ قرآن کریم کی خدمت کرنا سب سے خوبصورت پہلو جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے معاشرے میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے اختیار کیا ہے۔
اس کے بعد (فرعون کے محل میں ایک عورت) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کی گئی، اس کے علاوہ(العباءة الزينبية) کے عنوان سے بھی ایک پرفارمنس پیش کی گئی، اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کی طرف سے سورۃ الفرقان کا ایک حصہ پڑھا گیا۔ تقریب کا اختتام دعاء الفرج کی تلاوت کے ساتھ ہوا۔