قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے روضہ مبارک امام علی (ع ) میں حفظ قرآن کے طلباء کے لئے دروس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع ) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے روضہ مبارک امام علی (ع ) میں قرآن مجید کو حفظ کرنے والے طلباء کے لئے دروس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ دروس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ و تعلیمی رہنمائی یونٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے۔

یونٹ کے سربراہ زید الرماحی نے کہا، "حفظ کرنے والے طلباء کے لئے نئے ہفتہ وار پروگرام کے تحت عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئےخصوصی دوروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان خصوصی دوروں کے دوران طلباء نہ صرف مقامات مقدسہ کی زیارت کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے وہاں حفظ اور جائزہ کے اسباق بھی منعقد کیے جاتے ہیں، اور روحانی ماحول میں با جماعت نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "اس پروگرام کا مقصد طلباء کا ائمہ ھدایت (علیہ السلام) سے تعلق بڑھانا ہے اور انہیں انسٹی ٹیوٹ کے روزمرہ کے معمولات سے باہر نکالنا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "انسٹی ٹیوٹ اپنے 125 طلباء کو فکری اور علمی طور پر ترقی کرنے، آگے بڑھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے، جن میں مذہبی اور تفریحی دورے بھی شامل ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: