الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی طبی ٹیم نے گھٹنے کے زخم میں مبتلا ایک مریض کی کامیاب سرجری کی ہے۔

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے گھٹنے کے زخم میں مبتلا ایک مریض کی کامیاب سرجری کی ہے۔ مریض اس زخم کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔

ہسپتال کے آرتھوپیڈک اور ٹراماٹولوجی کے ماہر ڈاکٹر احسان الفراج نے کہا، "ہماری مقامی طبی ٹیم نے جدید تکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے ایک ساٹھ سالہ مریض کے گھٹنوں کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مذکورہ مریض گھٹنے میں زخم کی وجہ سے گھٹنے کے جوڑ میں سوجن، شدید درد اور تکلیف میں مبتلا تھا اور چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، " آپریشن کے بعد مریض کی صحت اچھی تھی اور علاج مکمل ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"

الکفیل ہسپتال میں خصوصی طبی ٹیمیں جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کے مختلف کامیاب آپریشن کرتی رہتی ہیں، جو مریض کو ریکارڈ وقت میں صحت یاب ہونے میں مدد کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: