روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سدرن گرین بیلٹ پروجیکٹ کے سربراہ ناصر حسین متعب نے اس منصوبے کے نخلستانوں میں (72) ہزار سے زیادہ کھجور کے درخت لگانے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا، "پراجیکٹ کے نخلستانوں میں لگائے گئے پودوں کی تعداد میں پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور اس کے بعد کھجور کے درختوں کی تعداد (22) ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جو پہلے صرف (14) ہزار تھی۔ کھجور کی متعدد اقسام کے درختوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ یہاں کاشت کی جانے والی سبزیوں کے علاوہ دیگر درختوں اور پودوں کی تعداد بھی (50) ہزار سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "منصوبے کے اندر لگائے جانے والے درختوں کی تعداد میں اضافہ اس منصوبے کے لیے روضہ مبارک کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ہے، جس میں زمین کو دوبارہ آباد کرنا، ماحول کو بہتر بنانا اور نیم صحرائی علاقے کو سبز زرعی زمین میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ یہ منصوبہ اقتصادی، موسمی اور ماحولیاتی فائدے کے علاوہ کربلا کے خاندانوں کے لیے ایک تفریحی آؤٹ لیٹ بن گیا ہے۔"
انہوں نے کہا، "ہم پورے منصوبے میں پھیلی ہوئی فصلوں کو پانی دینے کے لیے آبپاشی کے جدید طریقے اپنا رہے ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سرسبز جگہوں کو وسعت دینے، اس منصوبے کے حصے کے طور پر شہریوں کے آؤٹ ڈور تفریحی خدمات فراہم کرنے، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔