الجود کمپنی...ملک میں صنعتی خود کفالت اور ترقی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اللام کی الجود کمپنی فارانڈسٹریل ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن ایگریکلچر ملکی معیشت کے لیے اہم ترین سپورٹنگ ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی گھریلو، زرعی و صنعتی مصنوعات اپنے اعلی معیار اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے عراقی مارکیٹ کی ضرورت اور کنزیومرز کی اولین ڈیمانڈ ہیں۔ الجود کمپنی کی اعلی کارکردگی کی بدولت عراقی انڈسٹری پر بوجھ کم ہوا ہے اور ملکی معیشت کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

کمپنی نے 2014 میں کام شروع کیا، اور اس نے زرعی کھادوں اور مرکبات سے پروڈکشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ زرعی مرکبات اور کھادیں مختلف زرعی فصلوں اور سبزیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

فیکٹری میں مائع کھاد، جل کھاد اور اسی طرح سے گھلنے والی کھاد تیار کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ کمپنی کا ایک یونٹ کیڑے مار ماحول دوست ادویات بھی بنا رہا ہے۔ یہ کھادیں فیکٹری کے متعدد یونٹس کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں۔ یہ یونٹس جدید پروڈکشنز لائنز پر کام کرتے ہوئے ماحول دوست اور بین القوامی معیار کی حامل کھاد تیار کرتے ہیں۔
خیر الجود کمپنی گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے متعدد اقسام کے صابن، ڈٹرجنٹس، مائع صابن اور جراثیم کش مواد بھی تیار کرتی ہے۔ یہ مصنوعات معیاری اور بجٹ فرینڈلی ہونے کی شہریوں کی اولین پسند بن چکی ہیں کیونکہ ان مصنوعات نے معیار اور رعایتی قیمت کے لحاظ سے درآمد شدہ مصنوعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے، کمپنی نے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور کمپنی جدید انتظامی تصورات، سائنسی تحقیق اور تمام مقامی مہارتوں، توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں صنعتی خود کفالت اور ترقی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: