روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں سیکورٹی فورسز کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مقدس میں یومیہ منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ختم القرآن کی یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے سید مجتبیٰ غائب العبودي نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مقدس میں آج منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں کربلا پولیس ڈائریکٹوریٹ سے منسلک سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس محفل میں سیکیورٹی فورسز کے قاری کرنل حیدر قند، اور قاری کیپٹن احمد الاسدی نے تلاوت قرآن کریم کا شرف حاصل کیا جبکہ محفل کے اختتام پر قاری صباح النصروی نے قرآن پاک کے تیسویں پارے کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا، "قرآن کمپلیکس کی جانب سے ہر روز شام کے تین بجے روضہ مبارک کے صحن اطہر میں ختم القرآن کی محفل منعقد کی جاتی ہے جس میں زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس بابرکت محفل میں ہر روز تین قاریان قرآن تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ یہ پر نور محفل الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کے ذریعے براہ راست نشر کی جاتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: