روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس ددّہ موسوی نے اس بات پر زوردیا ہے کہ بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کا مقصد سیرت نبوی(ص) کو قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے مروی صحیح روایات کی روشنی میں دوبارہ لکھنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ تیسری بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کیا کہ جس کا اہتمام اور دیگر تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم(ص) نے کیے ہیں یہ کانفرنس (رَسُولٌ مِّنَ ٱللهِ يتلُوْ صُحُفًا مُّطَهَّرَةً) کے نعرے و شعار اور (اَلسِّيرَةُ اَلنَّبَوِيَّةُ فِي كُتُبِ اَلتَّفْسِيرِ) کے عنوان کے تحت جاری ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا:
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں دارُ الرسول الأعظم(ص) کے قیام کا سب سے واضح ہدف قرآن مجید اور اہل بیت(ع) کی مستند روایات کی روشنی میں سیرت نبوی کو دوبارہ لکھنے پر کام کرنا ہے۔ یہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی خواہش ہے، اس لیے انہوں نے اور دارُ الرسول الأعظم(ع) میں کام کرنے والوں نے اسے ایک عملی حقیقت میں تبدیل کر دیا تاکہ ان اہداف پر پورا اترا جا سکے۔
دارُ الرسول الأعظم(ع) اپنی تاسیس سے اب تک ورکشاپس، سیمینارز، مطبوعات، کانفرنسوں اور دیگر متنوع وسائل کے ذریعے اس حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس اس سلسلہ کی آخری کاوش نہیں ہے کہ جسے اس عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے: کتبِ تفسیر میں سیرتِ نبوی(ص)۔
ایک کے بعد ایک پروگرام، اور ایک کے بعد ایک سلسلہ وار کڑی ہے یہاں تک کہ خدا کے حکم سے یہ سلسلہ وار کاوش اپنے ہدف کو حاصل کر لے گی اور ایک بند اور عمارت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔
بعض لوگوں کو قرآنی صورت نبی اکرم(ص) کی شخصیت کے الٹ نظر آتی ہے،
مکمل خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/news/index?id=21684&lang=ar