اس کانفرنس کا اہتمام اور دیگر تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم(ص) نے کیے ہیں یہ کانفرنس (رَسُولٌ مِّنَ ٱللهِ يتلُوْ صُحُفًا مُّطَهَّرَةً) کے نعرے و شعار اور (اَلسِّيرَةُ اَلنَّبَوِيَّةُ فِي كُتُبِ اَلتَّفْسِيرِ) کے عنوان کے تحت جاری ہے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارچ ڈاکٹر افضل شامی اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان اور مختلف سیکشنوں کے سربراہان سمیت بڑی تعداد میں دینی و اکیڈیمک شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کا آغاز قاری سید لیث عبیدی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی نیابت میں مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس ددّہ موسوی نے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تاریخ کے لکھنے میں جعل سازی کی وہی طویل حقیقت موجود ہے اور یہی سیرت کی تحریر میں بھی موجود ہے، لہذا یہ من گھڑت باتوں، تحریف اور بگاڑ سے محفوظ نہیں رہ سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے دارُ الرسول الأعظم(ع) کے قیام کا سب سے واضح ہدف قرآن مجید اور اہل بیت(ع) کی مستند روایات کی روشنی میں سیرت نبوی کو دوبارہ لکھنے پر کام کرنا ہے۔
یہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزّہ) کی خواہش ہے، اس لیے انہوں نے اور دارُ الرسول الأعظم(ع) میں کام کرنے والوں نے اسے ایک عملی حقیقت میں تبدیل کر دیا تاکہ ان اہداف پر پورا اترا جا سکے۔