روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے "فرقة العباس(ع) القتالية" کے شہید ہونے والے جوانوں کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد


وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ.. اور جو لوگ راہ خدا میں مارے گئے ہیں قطعاً انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس سے رزق پا رہے ہیں۔۔۔
رضاکاروں پر مشتمل "فرقة العباس(عليه السلام) القتالية" کے نام سے تشکیل دی گئی فوج کے عراق اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بروز بدھ 29/10/2014ء کو ما بين الحرمين الشريفين میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام، حرم کے اداری سربراہان، شہداء کے ورثہ اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بات واضح رہے عالمی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے رضاکاروں پر مشتمل "فرقة العباس(عليه السلام) القتالية" (عباس{ع} عسکری یونٹ) کے نام سے ایک فوج تشکیل دی ہے اس فوج کے کچھ ارکان 27اکتوبر 2014ء کو جرف النصر (جرف الصخر) کے علاقہ کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے دوران شہید ہوئے ان کے جنازے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرموں میں لائے گئے جہاں دونوں حرموں کے اداروں کی طرف سے ان شہداء کے لیے خاص اہتمام دیکھنے میں آیا اور تشیع جنازہ میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، ان شہداء کی نماز جنازہ حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے پڑھائی اور پھر ان شہداء کی میتوں کو امام حسین(ع) کی ضریح کی زیارت کروائی گئی اور مراسیم زیارت ادا کیے گئے۔
حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک سے نکلنے کے بعد شہداء کے جنازے ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراء ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچے جہاں روضہ مبارک کے خدام نے شہداء کے جنازوں کا استقبال کیا اور مراسیم زیارت ادا کیے۔
متعدد بار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے لاؤڈ سپیکروں سے ان شہداء کے حوالے سے تعزیاتی پیغامات میں سنائی دیے۔
اللہ تعالی انسانیت کے دشمن ان دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو تباہ و برباد کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: