شعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین کی طرف سے زائرات کے لیے فقہی درس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین کی طرف سے صحن شریف میں زائرات کے لیے فقہی درس کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس درس کا اہتمام شعبة فاطمہ بنت أسد برائے قرآنی مطالعات کے ہفتہ وار تبلیغی پروگرام (فاسألوا أهل الذكر) کا حصہ ہے۔

اس درسِ فقہ سے خطاب کے لیے شعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک ایک معلمہ کو مدعو کیا گیا تھا کہ جنھوں نے اس درس میں عدت کے بارے مین شرعی و دینی احکام کو بیان کیا۔

درس کے اختتام پر معلمہ نے زائرات کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: