ابی الفضل العباس(ع) سکولز میں ہزاروں طلاب اور طالبات نے اپنا نیا تعلیمی سال شروع کر دیا ہے


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارے کے تحت چلنے والے ابی الفضل العباس{ع} سکولز میں نرسری، پرائمری اور مڈل سکول کے ہزاروں طلاب اور طالبات نے اپنا نیا تعلیمی سال(2014-2015) شروع کرلیا ہے، نئے سال کے پہلے دن سکول کے پورے ادارے اور اساتذہ نے نہایت گرم جوشی اور مسکراہٹوں کے ساتھ تمام طلاب اور طالبات کا خیر مقدم کیا اور ہر ایک کو خوبصورت تحفے دے کر خوش آمدید کہا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تربیت اور اعلی تعلیم کے سیکشن کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارا ادارہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تربیتی و تعلیمی فریضے کو سرانجام دیتا ہے کہ "انہی بچوں نے مستقبل میں قوم و ملت کی باگ ڈور سنبھالنی ہے" نئے تعلیمی سال کو گزشتہ سے بھی زیادہ کامیاب بنانے کے لیے سکول کے اساتذہ کو بہت سے اضافی کورس کروائے گ‎ئے اور ٹرینگ کے لیے بہت سی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور بچوں کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت کے لیے جدید بنیادوں پر تعلیمی و تربیتی لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت نرسری اور پرائمری کی تمام کلاسوں کے لیے سال کا پہلا ہفتہ "تعارفی ہفتہ" قرار دیا گیا ہے کہ جس کے تحت طلاب اور طالبات نے اپنے نئے اساتذہ اور نئے کلاس فیلوز کے ساتھ دوستانہ ماحول میں اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا ہے اور اس ابتدائی ہفتہ میں اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے سٹوڈنٹس کو تعلیم و محنت کی طرف بھرپور طریقے سے مائل کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: