روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساؤتھ گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ سبزہ زارِ ابو الفضل العباس(ع) کے تکمیلی مراحل تک پہنچ چکا ہے اور عنقریب اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
ساؤتھ گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید ناصر حسین متعب نے بتایا ہے کہ سبزہ زارِ ابو الفضل العباس(ع) کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جس سے گرین بیلٹ میں موجود پارکز اور سبزہ زاروں کی تعداد 24 ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا: اس وقت سبزہ زار میں فیملیز کے بیٹھنے کی جگہوں کی تیاری کا کام مکمل ہونے کو ہے جس کے بعد یہ سبزہ زار عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، فیملیز کے بیٹھنے کے لیے یہاں موجود مصنوعی آبشار کے پاس جگہ مختص کی گئی ہے، کہ جہاں اردگرد پھولوں کے پودے لگائے ہیں تاکہ یہ جگہ اہل کربلا کے لیے ایک بہترین سیر گاہ اور تفریحی مقام بن سکے۔