روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین بابل برانچ نے جناب زہراء(ع) کی شان میں نازل ہونے والی آیات کے بارے میں سمپوزیم کا انعقاد کیا کہ جس میں انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے شرکت کی۔
(آيات الزهراء في الذكر الحكيم) کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے فضائل ومناقب کے بیان کے لیے نازل ہونے والی بعض قرآنی آیات، سبب نزول اور تفسیر کو بیان کیا گیا اور رسول اللہ(ص) کی احادیث اور اہل بیت(ع) کے حوالے سے تاکید کا ذکر کیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کیے گئے سمپوزیم میں طالبات کی طرف سے کیے سوالات کے جوابات دینے کے لیے بھی ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔