روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں صحن شریف ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین نے بتایا ہے کہ شعبہ کے عملہ نے ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے سیاہ علم، سیاہ چادریں، عزائی بینرز وغیرہ پورے روضہ مبارک میں آویزاں کیے ہیں کہ جن پر حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے متعلق احادیث اور کلمات تحریر ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے بارے میں مشہور تینوں روایات میں مذکور ایام میں ہمارا ڈیپارٹمنٹ ایام فاطمیہ منائے گا۔
واضح رہے کہ اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس اور ماتم داری کا انعقاد جاری ہے۔