روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق پہلی روایت) کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اندرونی صحن میں منعقدہ اس مجلس عزاء کا آغاز آیات قرآنی کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شیخ احمد صمیری نے مجلس سے خطاب کیا۔

شیخ صمیری نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی سیرت اور اپنے بابا رسول(ص) کی رحلت کے بعد مظلومیت کا ذکر کیا اور جناب سیدہ(ع) کی طرف سے اپنے بابا کی نبوت اور اپنے شوہر کی امامت کے دفاع کے لیے کی جانے والی غیر معمولی جدوجہد کو بیان کیا۔

مجلس کے آخر میں اس عظیم سانحہ کے بارے مین مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: