علامہ صافی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ اور نئے چانسلر کو مبارک باد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس کے نئے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جودت نوری الجاشعمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس دورے کے دوران علامہ سید صافی کے ساتھ روضہ مبارک میں ہیئت برائے ابتدائی واعلی تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی بھی موجود تھے۔ متولی شرعی کے یونیورسٹی پہنچنے پر پروفیسر ڈاکٹر جودت ان کے علمی پروفیسر ڈاکٹر میثم حامد القنبر اور انتظامی اور قانونی معاون پروفیسر ڈاکٹر علاء الموسوی، اور کالجز کے ڈینز نے ان کا استقبال کیا۔




علامہ سید صافی نے پروفیسر ڈاکٹر جودت نوری الجاشمی کو العمید یونیورسٹی کے صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے مبارک باد پیش کی، جبکہ اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹر میثم حامد القنبر نے کچھ عرصہ کے لیے نیابتًا اس عہدے پر فرائض سرانجام دیئے۔

سید صافی نے یونیورسٹی میں سائنسی، تحقیقی اور تعلیمی شعبوں مزید کام اور ترقی کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اور یونیورسٹی کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی استحکام کے لیے نفسیاتی اور تعلیمی رہنمائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: