العمید یونیورسٹی میں جناب زہراء(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

العمید یونیورسٹی میں بنت رسول خدا(ص) حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلسِ عزاء یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز میں منعقد ہوئی کہ جس میں کالج کے تدریسی عملے اور زیر تعلیم طالبات نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء کا آغاز تلاتِ قرآن مجید سے ہوا کہ جس کے بعد حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی زیارت پڑھی گئی، اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر زینب خفاجی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور (من هي السيدة فاطمة الزهراء عليها السلام؟) کو اپنی گفتگو کا سر نامۂ کلام قرار دیتے ہوئے جناب سیدہ کے فضائل ومصائب بیان کیے۔

مجلس کے بعد کالج کی طالبات نے العمید پرائمری گرلز اسکولز کا ویزٹ کیا اور جناب سیدہ فاطمہ زہراء(ع) کے عفت و پاکیزگی اور حجاب کے بارے میں فرامین پر مشتمل تحریری پیغامات شرعی ذمہ داریوں کے وجوب کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کو پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: