سیکرٹری جنرل: ’’بنات الكفيل‘‘ گریجویشن تقریب معاشرے کے لیے عفت اور خدمت کے پیغام کی عکاس ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کہا ہے کہ عراقی یونیورسٹیوں کی طالبات کی ’’بنات الكفيل‘‘ گریجویشن تقریب معاشرے کے لیے عفت اور خدمت کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے اس تقریب کی تیاریوں اور لائحہ عمل کے حوالے سے منعقدہ پہلے اجلاس کے دوران کیا۔

یہ دو روزہ تقریب آئندہ ماہ نومبر کی نویں اور دسویں تاریخ کو ہو منعقد ہو رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ عراقی یونیورسٹیوں کی طالبات کی یہ تقریب روضہ مبارک کی طرف سے خواتین کی حمایت و مدد کی ایک شکل ہے، کیونکہ یہ پروگرام خواتین کی ترقی اور قدر و منزلت کی بلندی کے حوالے سے کافی مؤثر ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں اس تقریب کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ جس کے ذریعے ہم عفت اور سماجی خدمت کی اہمیت کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں، اور یہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا نقطہ نظر ہے۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اس تقریب میں عراق کے مختلف گورنریٹس سے تعلق رکھنے والی طالبات کا خیر مقدم کرے گا تاکہ وہ روئے زمین کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مقام یعنی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس گریجویشن حلف اٹھا کر اپنی عملی زندگی کی طرف سفر اس مبارک سرزمین سے شروع کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: