روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی مزار جناب حسین بن روح(رض) پر حاضری اور اداری انچارج سے ملاقات کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے امام مہدی(عج) کے تیسرے سفیر جناب حسین بن روح(رض) کے مزار کی انتظامیہ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے مزار کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور وہاں کے اداری انچارج سے ملاقات کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد میں دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی، دینی امور کے سیکشن کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی، مینٹینینس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کے سربراہ سید قسیم موسوی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ جاسم سعیدی شامل تھے۔

اس وزٹ کے حوالے سے مزار سفیر سوئم کے اداری انچارج شیخ نصر دلفی نے کہا کہ مزار کی رسمی دعوت کو قبول کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلی سطحی وفد نے بغداد میں واقع جناب حسین بن روح(رض) کے مزار پر حاضری دی اور ادارے سے ملاقات کی کہ جس میں مشترکہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں مزار کی نئے نقشے اور تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیارتی سفروں میں اس مزار کو شامل کرنے کے بارے میں بھی بات کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: