روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے العمید ایجوکیشنل کمپلکس کی طرف سے جاری علمی تربیت کا جائزہ لیا اور ابتدائی واعلی تعلیم ڈیپارٹمنٹ کے مستقبل کے حوالے سے تیار کردہ لائحہ عمل سے آگاہی حاصل کی۔
آج علامہ صافی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ابتدائی واعلی تعلیم ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے العمید ایجوکیشنل کمپلکس کا دورہ کیا کہ جہاں ان کا استقبال مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل، ان کے معاون یوسف طائی، العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں بوائز سکول کے انچارج ڈاکٹر حیدر اعرجی اور گرلز سکول کی انچارج منیٰ وائل نے کیا۔
ڈاکٹر داخل نے اس وزٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ علامہ صافی کے اس دورے کا مقصد العمید ایجوکیشنل کمپلکس کی تربیتی و تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اداری و تدریسی صلاحیتوں میں اضافے اور جدیت کے حوالے طے شدہ پروگرام اور لائحہ عمل کی تنفیذ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے علامہ صافی کو اس حوالے سے بریفنگ دی اور اس کے علاوہ عراقی یونیورسٹیوں کے طلاب کی چھٹی سالانہ گریجویشن تقریب کے ایک پروگرام کے العمید گرلز ایجوکیشنل کمپلکس میں منعقد کیے جانے اور اس کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر انھوں نے ابتدائی واعلی تعلیم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تربیتی اور تعلیمی پروگرام اور اس کے لیے بھرپور تیاری کو سراہا۔