روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے مقام امام مہدی(عج) میں قرآنی فہمی کی ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست کا اہتمام اور دیگر انتظامات کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے کیے۔
انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے انچارج ڈاکٹر علی حمد نے بتایا ہے کہ یہ فکری سیشن اللہ تعالیٰ کے اس قول پر تعمیل کرتے ہوئے شروع کیا گیا: كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ {(یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں}، اور اس کا مقصد قرآنی مفاہیم کو واضح کرنا اور خدا تعالیٰ کی آیات کے آثار کو محسوس کرنا ہے، اور الفاظ اور حروف کی سطح سے آگے بڑھ کر آیات کی فہم، ان میں غور وفکر اور مفاہیم کے حصول و اخراج کے طریقہ کار کو بیان کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد قرآن کریم کی آیات کو سمجھنے کی تحریک پیدا کرنا ہے یہ نشستیں بشمول مقام امام مہدی(عج) مختلف مقامات پر ہفتہ بھر جاری رہتی ہیں کہ جن میں ہر طبقے کے افراد شرکت کرتے ہیں۔