روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کا تیسری بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کے نتائج پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں شریک دار الرسول الأعظم(ص) کے رکن سید ہادی الحلو نے اس حوالے سے بتایا ہے آج کی میٹنگ میں تیسری بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کے نمایاں ترین نتائج اور ماحصل پر بحث گئی تھی جس کا انعقاد فکر وثقافت سیکشن نے کیا اور اس کانفرنس میں 60عراقی و غیر ملکی محققین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں کانفرنس کی سفارشات اور خاص طور پر ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کی وزارتوں سے متعلق سفارشات کو فعال کرنے اور انھیں نافذ کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں کانفرنس کی تقریبات اور پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات کے اعلی معیار کا اعتراف کیا گیا اور انھیں کافی سراہا گیا۔
واضح رہے کہ تیسری بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کی تقریبات کا اہتمام اور دیگر تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم(ص) نے کیے تھے کہ جو (رَسُولٌ مِّنَ ٱللهِ يتلُوْ صُحُفًا مُّطَهَّرَةً) کے نعرے و شعار اور (اَلسِّيرَةُ اَلنَّبَوِيَّةُ فِي كُتُبِ اَلتَّفْسِيرِ) کے عنوان کے تحت گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔