الکفیل فورم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیکنیکس کی انتظامی کمیٹی کو فورم کی مرکزی تقریبات اور لائحہ عمل کی منظوری مل گئی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ الکفیل فورم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکس کی مرکزی تقریبات، سرگرمیوں اور لائحہ عمل کا روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے جائزہ لیا جس کے بعد ان کی منظوری دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورم کی تقریبات اور سرگرمیاں العمید یونیورسٹی میں منعقد ہوں گی اور ان میں تکنیکی شعبہ سے وابستہ متعدد شخصیات اور ادارے شرکت کریں گے، کہ جو مارکیٹ میں ہونے والی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے طریقہ کار، اور معاشرے کی خدمت کرنے والے مختلف سافٹ ویئر، حلول اور نظاموں کو پیش کریں گے۔
حسناوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ فورم تین دن (30/ 10/ تا 1/ 11/ 2023) تک جاری رہے گا، اس فورم میں روضہ مبارک کے مختلف شعبے بھی شریک ہوں گے کہ جو اپنے ٹیکنیکل تجربات اور ٹیکنیکس کو فورم ميں شیئر کریں گے۔