انہوں نے کہا، "ہم نے ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے علاوہ گزشتہ دس سالوں میں حاصل کی گئی اہم ترین کامیابیوں اور اعدادوشمار کا جائزہ بھی لیا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ " اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد چھ ارب تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ دنیا بھر کے (159) ممالک میں اسے (82) ملین سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اور یہ ایپ (18) اہم خدمات اور (46) ذیلی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ آپریٹنگ سسٹمز (android اور iOS) پر دستیاب ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "یہ ایپلی کیشن مکمل طور پرحقیبت المومن سینٹر کے خصوصی تکنیکی عملے کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور یہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وژن کی نمائندگی کرتی ہے جس کا مقصد اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچانا اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔"