الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی فورم کے دوسرے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی العمید یونیورسٹی میں منعقد کردہ الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی فورم کے دوسرے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

فورم کے دوسرے دن کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ جات کے سربراہان اور فنی اور تکنیکی شعبے سے منسلک والی شخصیات نے شرکت کی۔

فورم کی سرگرمیاں 30 اکتوبر سے یکم نومبر 2023 تک العمید یونیورسٹی میں منعقد کی جائیں گی، جس میں روضہ العباس کے متعدد شعبہ جات شرکت کرتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل ایپلی کیشنز، پروگراموں، ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز اور اپنے تجربات کا جائزہ لیں گے۔

اس فورم میں متعدد علمی و تکنیکی ورکشاپس اور خصوصی نمائشوں کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات کا انعقاد بھی شامل ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وژن کو متعارف کروایا کیا جا سکے جس کا مقصد عراقی ذہنوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا میں ہونے والی ترقی اور جدیدیت کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ہے۔

فورم کے دوسرے دن روضہ مبارک کے متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کی اہم ترین خدمات اور ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے کے لیے پانچ سائنسی ورکشاپس کا انعقاد شامل تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سات شعبوں اور ان سے منسلک اداروں نے فورم کے دوسرے دن کی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے (18) علمی پلیٹ فارمز ، ان کے استعمال اور خدمات کے بارے میں تعارف پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: