روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے حال ہی میں (لائبیریا میں سیاسی پیشرفت (1945 - 1996) کے عنوان سے ایک نئی کتاب جاری کی ہے۔
یہ کتاب شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے زیر نگرانی شائع کی گئی ہے۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "سنٹر کی طرف سے جاری کردہ کتاب افریقی امور کےماہر ڈاکٹر جعفر محمود سلمان نے تصنیف کی ہے جس کا عنوان ہے (لائبیریا میں سیاسی پیش رفت 1945 - 1996)۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سلسلہ علمی اور تحقیقی اداروں، ماہرین، محقیقن اور افریقی امور میں مہارت رکھنے والے مصنفین کے لیے افریقی براعظم سے متعلق مختلف تاریخی، ادبی، علمی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تحقیق اور تصنیف میں حصہ لینے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔"
انہوں نے کہا،"یہ کتاب لائبیریا کی دوسری جنگ عظیم کے بعد کی حکومت، سیاست پر اس کے اثرات، اقتصادی اور سماجی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی جانب سے ابھرنے والی تحریکوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ "