روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پہلے سالانہ الکفیل فورم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکس کی تیسرے اور آخری دن کی سرگرمیاں آج بروز بدھ العمید یونیورسٹی میں شروع ہوئیں۔
اس فورم کی تقریبات اور سرگرمیاں العمید یونیورسٹی میں گذشتہ دو روز سے منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں روضہ مبارک کے مختلف شعبے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل تجربات اور تیکنیکس کو فورم ميں شیئر کر رہے ہیں، اسی طرح ان میں تکنیکی شعبہ سے وابستہ متعدد شخصیات اور ادارے شرکت کرتے ہوئے مارکیٹ میں ہونے والی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے طریقہ کار، اور معاشرے کی خدمت کرنے والے مختلف سافٹ ویئر، حلول اور نظاموں کو پیش کر رہے ہیں۔
اس فورم کے تیسرے دن کی سگرمیوں کے ضمن میں بہت سی سائنسی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں العمید یونیورسٹی کی جنب سے الیکٹرانک پروگراموں پر ورکشاپ، شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے عراقی ڈیجیٹل ذخیرے پر ایک ورکشاپ، انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زائرین کی گنتی، سسٹمز اور الارم سسٹمز میں تھرمل کیمروں کے استعمال کےطریقہ کار پر ورکشاپس اور قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔
اس فورم میں کئی سائنسی ورکشاپس اور خصوصی نمائشوں کے ساتھ ساتھ مقدس حرم کے وژن کو ظاہر کرنے کے لیے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی شامل تھا، جس کا مقصد عراقی ذہنوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کی ترقی اور جدیدیت سے ہم آہنگ رہنا ہے۔