الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال : آنتوں کے شدید درد میں مبتلا بچی کا کامیاب لیپروسکوپک آپریشن

روضہ مبارک کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے آنتوں کے شدید درد میں مبتلا بچی کا کامیاب لیپروسکوپک آپریشن کیا ہے۔ یہ بچی گذشتہ دو سالوں سے آنتوں میں شدید درد کا شکار تھا۔

ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری کے ماہر ڈاکٹر سرمد الربیعی نے کہا کہ ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک 13 سالہ لڑکی جو آنتوں میں شدید تکلیف اور دائمی قبض کا شکار تھی، کے علاج کے لئے کامیاب لیپروسکوپک آپریشن کیا ہے۔ مذکورہ بچی اپینڈکس کو ہٹانے کے لیے کی گئی پچھلی سرجری کی پیچیدگیوں کی وجہ سے دو سالوں سے تکلیف اور مسائل میں مبتلا تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ آپریشن اینڈوسکوپک لیزر ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا، خدا کا شکر ہے کہ آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: