کربلا کا الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال بڑی آنت کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے ایک نئے کیمیکل کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم ابراہیمی نے کہا کہ "ہمارا ہسپتال اس کیمیکل کے حصول اور مریضوں کوجدید ترین خدمات کی فراہمی کے لیے سیمینارز، میٹنگز اور سائنسی ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے۔"
انہوں نے کہا، "نظام ہاضمہ اور اینڈوسکوپک سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی، جس میں بڑی آنت کے کینسر کی ابتدائی تشخیص میں استعمال ہونے والے ایک نئے کیمیکل کے حصول کے لئے بات کی گئی، کیونکہ بڑی آنت کے کینسر مردوں اور عورتوں میں زیادہ عام ہونے والے کینسروں میں سے ایک ہے۔"
ڈاکٹر ابراہیمی نے کہا، " تحقیق و مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ کینسر کا جلد پتہ لگانے سے علاج میں فوری نتائج ملتے ہیں، اور کینسر کو پھیلنے سے پہلے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ"ابتدائی کینسر کی تشخیص کے جدید ٹیسٹ میں اس کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ مختصر وقت میں کینسر کےعلاج کو ممکن بناتا ہے۔"
ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ "سرجنز اور اینڈوسکوپسٹ کے تعاون سے، وزارت صحت کو اس تشخیصی ٹیسٹ کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اس مواد کو درآمد کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ "