عراقی وزارت مواصلات کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو متعدد ڈاک ٹکٹ عطیہ کیے گئے ہیں۔
یہ ڈاک ٹکٹ عراقی وزارت مواصلات سے منسلک جنرل کمپنی فار میل اینڈ پروویژن کی جانب سے پہلے سالانہ الکفیل فورم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تقریبات میں شرکت کے دوران پیش کئے گئے ہیں۔ کمپنی نےشعبہ فکروثقافت کے پویلین کا دورہ کرنے اور کیٹلاگنگ اور انفارمیشن سسٹم سینٹر کے زیر نگرانی چلنے والےعراقی نالج پورٹل پروجیکٹ کا جائزہ لیا اورتاریخی اہمیت کے حامل متعدد ڈاک ٹکٹ عطیہ کیے۔
کمپنی کےڈائریکٹر جنرل انجینئر زینب عبدل صاحب البنا نے کہا کہ "الکفیل فورم برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جنرل کمپنی کی شرکت کیٹلاگنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سینٹر کی دعوت پر ہوئی، اور ہم نے عراقی نالج پورٹل کی ویب سائٹ، جو عراقی ڈاک ٹکٹوں میں دلچسپی رکھتی ہے اور اسے اہم عراقی آرکائیو دستاویزی منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کو ڈاک ٹکٹ پیش کئے ہیں تاکہ عراقی ورثے کو ایک جگہ جمع کیا جا سکے اور اس شعبے میں محققین کو تعاون فراہم کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو تاریخی اہمیت کے حامل 303 ڈاک ٹکٹ پیش کیے ہیں جن میں امام حسین علیہ السلام، اربعین کے مارچ اور فتویٰ دفاع وطن سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ ان ڈاک ٹکٹوں کو عراقی پورٹل سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔"
اس فورم کی تقریبات اور سرگرمیاں العمید یونیورسٹی میں (30/ 10/ تا 1/ 11/ 2023) تک جاری رہیں ، جن میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل تجربات اور تیکنیکس کو فورم ميں شیئر کیا، اسی طرح ان میں تکنیکی شعبہ سے وابستہ متعدد شخصیات اور اداروں نے شرکت کرتے ہوئے مارکیٹ میں ہونے والی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے طریقہ کار، اور معاشرے کی خدمت کرنے والے مختلف سافٹ ویئر، حلول اور نظاموں کو پیش کیا۔
اس فورم میں کئی سائنسی ورکشاپس اور خصوصی نمائشوں کے ساتھ ساتھ مقدس حرم کے وژن کو ظاہر کرنے کے لیے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی شامل تھا، جس کا مقصد عراقی ذہنوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کی ترقی اور جدیدیت سے ہم آہنگ رہنا ہے.