مابین الحرمین ڈویژن نے بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے چھٹے بیج کے اعزاز میں بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

مابین الحرمین ڈویژن کے معاون سربراہ انجینئر محمد الطویل نے نیوز سنٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم نے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے انعقاد کی تیاری کے لیے اپنے تمام عملے کو متحرک کر دیا ہے۔ ہماری ذمہ داری میں حرم مقدس کی طرف آنے والے چاروں مرکزی راستوں اور مابین الحرمین کی صفائی اور اسے مرکزی گریجویشن تقریب کے لئے تیار کرنا شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا عملہ ان بسوں کے لیے پارکنگ کی خصوصی جگہ بھی فراہم کرے گا جو طلباء کو ان کی رہائش گاہوں سے روضہ مبارک ابا الفضل عباس علیہ السلام تک لے کر آئیں گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا عملہ اس مرکزی تقریب کی سرگرمیوں کے دوران بھی بہت سی خدمات فراہم کرتا ہے۔ حلف برداری کی تقریبات اورمراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے ہم
نے طالبات کے روضہ مبارک میں منظم داخلے کے لیے مخصوص راستے بنا ئے ہیں۔ "

روضہ مبارک کے تمام متعلقہ شعبہ جات نے عراقی یونیورسٹیز کی طالبات کے اعزاز میں بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: