روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طبی مرکز نے عاشورہ کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔


عاشورہ کے دن آنے والے زائرین کی کثرت کے پیش نظر اور اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے طبی مرکز نے کربلا کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر عاشورہ کے حوالے سے خاص لائحہ عمل تیار کیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
طبی مرکز کے نائب انچارج منصور الغزی نے بتایا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم نے مطلوبہ طبی سامان اور دواؤں کی کافی بڑی مقدار پہلے سے مہیا کر رکھی ہے، اور مابین الحرمین اور کربلا کے دوسرے مقامات پر بہت سے ذیلی طبی مراکز بھی قائم کر دیے ہیں، اور جگہ جگہ ایمبولینسوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے تاکہ ضرورت کے ان کو استعمال کی جا سکے۔
یہ بات واضح رہے کہ کربلا کے محکمہ صحت نے دونوں حرموں کے ساتھ مل کر عاشورہ کی زیارت اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: